• news

حالات کیسے بھی ہوں ، اسلامی نظام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے: عبدالغفار روپڑی

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مفتی علامہ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں ، اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے گذشتہ روز کامونکی میں روزنامہ نوائے وقت کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اہلحدیث کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کا نفاذ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خطہ حاصل ہی اس لئے کیا گیا تھا کہ اس ملک میں اللہ اور اللہ کے رسول ؐ کریم کا نظام نافذ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ کون نہیں جاتنا کہ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں نے اپنی جانوں ، مالوں اور جائدادوں کی قربانی دے کر ثابت کیا تھا کہ ہم مسلمان ہیںاور مسلمان اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر سکتا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر روزنامہ نوائے وقت کی صحافتی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ مدتوں سے اس اخبار کا مطالعہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور ایک مشن بھی ۔ نوائے وقت دونوں باتوں پر عمل پیرا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں اور حکومت کے ایوانوں کے علاوہ مذہبی درسگاہوں میں نوائے وقت اخبار نظر آتا ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن