• news

 گوجرانوالہ کی محرومیاں دور کرنا ہماری ترجیحات کا حصہ ہے: یونس انصاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما حاجی یونس انصاری نے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کی محرومیاں دور کرنا ہماری ترجیحات کا حصہ ہے ماضی میں یہاں کے عوام کی بدترین حق تلفی ہوئی جس کا ازالہ کرنے کی بھرپور کو شش کر رہے ہیں پی ٹی آئی کارکن مایوسی ترک کر دیں ہمارے دروازے ہر وقت ان کے لئے کھلے ہیں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اپنی رہائش پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ غریب عوام بچوں کو پڑھا  لکھا کر بھی روزگار نہیں دلاسکتے ان کی محرومیاں دور کرکے انکے بچوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا عام آدمی سفارش کی بجائے خود آکر ہم سے ملے تاکہ اسکے لئے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن