• news

سیاسی قائدین ملک کی قسمت سنوارنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں: خرم سلیم

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )جماعت اسلامی پی پی 53 کے امیر خرم سلیم کھوکھر ، امیر گکھڑ عرفان بابر بٹ اورراہوالی کے راہنما محمد سلیم منہاس نے کہا ہے کہ کراچی میںحزب اختلاف کی تمام جماعتوں کے شروع ہونے والے احتجاجی دھرنوں کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑ دیا جائے جو 73کے آئین پر مکمل عملدرآمد کروانے، ملک میں سودی نظام اور معیشت برطانوی دور اقتدار کے تمام قوانین کی منسوخی تک یہ دھرنے جاری رہیں جس کے لیے برطانوی دور کے ظالمانہ نظام میں جھکڑے ہوئے محنت کش طبقہ کی بھلائی کرنے کی دعویدار سیاسی جمہوری جماعتوں کے قائدین جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تو ملک کی بگڑی ہوئی قسمت سنور سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت جماعت اسلامی پاکستان کی واحد اسلامی جمہوری پارٹی ہے جو ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ اور برطانوی اقتدار کے غلامانہ سوچ رکھنے والے جاگیردار طبقہ کی نسلوں کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ۔ ملک میں جہاں بھی عوام کے بنیادی حقوق غصب کیے جائیں گے وہاں جماعت اسلامی عوامی حقوق کے لیے میدان میں آتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن