چیف جسٹس ہائیکورٹ سندھ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی حمایت کرتے ہیں : ہائیکورٹ بارلاہور
لاہور(اپنے نامہ نگار سے)محمد مقصود بٹر صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، مدثر عباس مگھیانہ سیال نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور فیصل توقیر سیال فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ بیان میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بارے میں نامناسب اور حقائق کے منافی دیئے گئے بیان کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری مکمل طور پر سینارٹی کے فارمولا کی تائید و حمایت کرتی ہے۔