افغانستان کے فنڈز منجمد: امریکہ کی منافقت تباہی کا سبب بن سکتی ہے‘ روسی مصنف
ماسکو (شِنہوا) معروف تاریخ دان اور مصنف، پال نوتال نے کہا امریکہ کی جانب سے افغانستان کے اثاثوں کو غیر منجمد کرنے سے انکار اور انسانی امداد کی ناکافی صورت حال تباہ کن نتائج اور ملک میں بے شمار معصوم لوگوں کی موت کا باعث بن سکتی ہے۔ آر ٹی پر شائع ہونے والے ایک حالیہ مضمون میں، نوتال نے لکھا ہے کہ کس طرح مغرب کے افغانستان سے انخلا اور اس کے بعد امریکی حکومت کے فیصلوں نے افغان عوام کو ایک انسانی بحران کا شکار کر دیا ہے۔ نوتال کے مطابق، افغانستان اپنی تاریخ کی بدترین تباہی کا سامنا کر رہا ہے، جب کہ امریکہ ملک کے مرکزی بنک کے اثاثے منجمد کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ امریکہ کی منافقت سے انسانی بحران سنگین ہو سکتا ہے۔