• news

 11چیف وارڈرز بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات


لاہور (سٹاف رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے 11 چیف وارڈرذ کے بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔چیف وارڈرذ محمد سلیم اور منظور حسین کو بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے چیف وارڈرذ سعید احمد اور فضل عباس کو بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیا ہے چیف وارڈرذ امانت علی کو ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین ، محمد مسعود کو ڈسٹرکٹ جیل خانیوال، مختار حسین کو ڈسٹرکٹ جیل لیہ، طارق محمود کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، محمد بشیر کو سنٹرل جیل میانوالی، ولایت حسین کو سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان اور شاہنواز کو بطور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سب جیل شجاع آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن