فیروز والہ: ٹریفک حادثات ‘میاں بیوی سمیت 10افراد زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار ) جی ٹی روڈ پرٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ 2کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے ۔موٹروے پر بس اور کار میں تصادم میں کار سوار محمد طارق اس کی بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کردیا گیا ۔ساہوں کی ملیاں کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار3افراد سلامت علی،اسکی اہلیہ نبیلہ بی بی اورریحانہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔ جھامکے کے قریب دوتیزرفتاررکشوں میں تصادم کے نتیجہ میں 4مردوخواتین شدید زخمی ہوگئے۔