اصلی تبدیلی اپنی بداعمالیوں پر ندامت اور اصلاح ہے:حامد رضا
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)مرکزی چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اصلی تبدیلی اپنی بداعمالیوں پر ندامت اور اصلاح ہے،فکر آخرت انسان کو گناہوں سے محفوظ رکھتی ہے،دنیا کی لذتیں عارضی ہیں جبکہ آخرت کے انعامات دائمی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساروکی چیمہ میں روحانی شخصیت اور انوار محی الدین سیفی کے والد ڈاکٹر پیر محمد عارف سیفی مرحوم کے ختم قل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسرفراز احمد تارڑ، مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،قاری خادم بلال مجددی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،ارشد جاوید مصطفائی،علامہ محمد عمر صدیقی،میاں فہیم اختر،ملک بخش الٰہی،قاری رفیع الرحمان قادری، پیرسید شفقت رسول،حافظ حنظلہ احتشام اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر پیر محمد عارف سیفی مرحوم نے گرانقدر دینی و اصلاحی خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔