انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان نے پاپوا نیو گنی کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں پاپوا نیو گنی کو ۔۔وکٹوں سے شکست دیدی ۔ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ میں پول سی کے میچ میں پاپوا نیو گنی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا۔ پاکستانی بائولرز کی تباہ کن بائولنگ کی بدولت حریف ٹیم 22.4اوورز میں 50رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ 5کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول نہ سکے ۔ صرف ایک کھلاڑی ڈبل فگر میں جا سکا ۔ کرسٹوفر کلپت گیارہ رنز بناکر نمایاں رہے ۔ بوئیو رے تین ‘کپتان برنابس ماہادو‘پیٹر کروہو چار‘اوئی اروسات ‘پیٹرک نووچار‘جونیئر موریا ‘سیگو کیلی ‘کاٹنلاکی سنگی ‘راسن کیوائو اور کاروہوکیوائو کھاتہ بھی نہ کھول سکے ۔ محمد شہزاد نے سات رنز کے عوض پانچ ‘احمد خان نے دس رنز کے عوض تین اور عباس علی نے نو رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی ۔ سب سے زیادہ سکور انیس فاضل رنز کا رہا ۔ پاکستان ٹیم نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا ۔ محمد شہزاد صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ عباس علی27اور حسیب اللہ خان 18رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ واحد وکٹ جونیئر موریا نے حاصل کی ۔ محمد شہزاد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ پاکستان جنوبی افریقہ کیخلاف کوارٹرفائنل کھیلے گا۔ سری لنکا اورآسٹریلیا نے گروپ ڈی سے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کوارٹر فائنل میں مد مقابل ہونگے ۔ میزبان ویسٹ انڈیز کوارٹرفائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ۔