• news

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدار ت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم آفس میں ہو گا، اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق نجی فضائی کمپنی کو ائیرویز پرائیویٹ لیمیٹڈ کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ کے لائسنس کے اجرا کی منظوری دی جائے گی۔ اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی کابینہ منظوری دے گی۔ پاکستان کی پہلی کلائوڈ پالیسی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، پرسنل ڈیٹا پروڈکشن بل2022 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، انتہا پسندی کی روک تھام کے ایکٹ 2022کے نفاذ کی منظوری دی جائے گی، اسلام آباد میں بجلی اور گیس کے نئے کنکشن کے لئے رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی کی تجاویز اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ اجلاس میں سی ای او ڈریپ کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ پی ایس کیو سی اے کراچی میں ڈپٹی ڈی جی فنانس کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، کابینہ وزارت سیفرون کے حوالے سے 1973کے رولز آف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے گی۔ کابینہ بین المذاہب ہم آہنگی کے مسودے کی منظوری دے گی، دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے سربراہ کے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ کابینہ ای سی سی اور لیجیسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔ کابینہ کو گزشتہ سال جولائی سے دسمبر تک کے معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن