بلدیاتی انتخابات کا دوسرامر حلہ پیپلز پا رٹی ، اے این پی میں رابطہ
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) خیبر پختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی مئیر انتخاب سمیت بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلزپارٹی کے ڈیرہ اسماعیل خان سے سٹی میئر کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری نے کہا کہ ہم اپنے امیدوار کی حمایت کرنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے مشکور ہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل کریم کنڈی کی حمایت کریں گے۔