• news

پیپلز پارٹی ، ن لیگ جنوبی پنجاب سے مخلص ہیں تو صوبہ کیلئے ساتھ دیں : حسان خاور 

لاہور (نیوزرپورٹر) معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام جنوبی پنجاب صوبہ کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کھوکھلے وعدوں، کھلی منافقت اور دوغلی پالیسی کے ڈسے ہوئے ہیں۔ یہ دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کی عوام کا احساس محرومی بڑھانے کے جرم میں برابر کی شریک ہیں۔  صوبے کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب میں بلا تفریق ترقیاتی کاموں کا آغاز کر کے یہاں کی عوام کو جائز حق دیا۔ عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ تحریکِ انصاف حکومت ہسپتالوں، یونیورسٹیوں، انڈسٹریل اسٹیٹس اور ترقیاتی منصوبوں سے جنوبی پنجاب کی تقدیر بدل رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کا مختص بجٹ جنوبی پنجاب میں ہی خرچ ہو رہا ہے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ یہاں کی عوام کیلئے پی ٹی آئی حکومت کا بڑا تحفہ ہے اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔ حسان خاور نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی عوام سے مخلص ہیں تو آئیں بائیں شائیں کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن