نوازشریف کو بھیجنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوا، بیاں غلط پیش کیا گیا: اسد عمر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرونی ملک جانے سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم فیصلے کرتے ہیں یا کوئی اور پروگرام میں بحث اس تناظر میں تھی۔ نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔ کسی بیرونی طاقت نے ہم پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ مسلط نہیں کیا۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کیا، میں نے بھی حق میں ووٹ دیا۔ بعد میں واضح ہوا کہ جن میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔