نواں کوٹ : بس اڈہ پر ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار)نواں کوٹ پولیس نے لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا ہے۔ نواں کوٹ پولیس کو نجی بس اڈے پر لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس نے کارروائی کر کے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم آصف کو گرفتار کرکے پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔