• news

جان کی پروا کئے بغیر کرونا کیخلاف لڑنے والوں کو سلام‘ فخر امام 


ملتان (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخرامام شاہ کا شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان آمد پر پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ملتان کے نومنتخب عہدیداران صدرملک عمران یوسف ،جنرل سیکرٹری شیخ بلال قریشی ،چیئرمین کلیم قریشی ،انچارج شکایات سیل راؤ محمد یوسف ،ممبرسپریم کونسل کلیم نوازگجر ،محمدآصف کو ساتویں باربلامقابلہ انتخاب پر مبارکباد اور گروپ کی کامیابی کے لیے دعا کی اس موقع پرسوشل ترقیاتی گروپ کے چیئرمین ملک محمدیوسف بھی ہمراہ موجود تھے۔وفاقی وزیرسیدفخرامام نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے ۔ پوری دنیا کورونا وائرس کی ذدمیں ہے خوف و ہراس کے ان حالات میں اپنی جان کی پرواکیے بغیرکورونا کے خلاف لڑنے والے قابل فخرہیں ۔ نومنتخب صدر ملک عمران یوسف نے کہا کہ ایمرجنسی حالات سیلاب میں زلزلہ میں اور اب کرونا وائرس کے خلاف ہمیشہ پیرامیڈکس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر  خدمات سرانجام دی ہیں موجودہ حالات میں کورونا وائرس کے خلاف لڑتے لڑتے ہمارے کئی پیرا میڈکس شہید ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن