• news

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی‘ گوادر سیف سٹیز پراجیکٹ میں تعاون کا معاہدہ 


لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور گوادر سیف سٹیز پراجیکٹ میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔حکومت پنجاب کے تعاون سے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، بلوچستان حکومت کو گوادر سیف سٹی منصوبہ لگانے میں مدد فراہم کریگی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور گوادر سیف سٹیز پراجیکٹ میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہوئی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر گوادر سیف سٹی ڈی آئی جی شہزاد آصف نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم گوادر سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کریگی۔پنجاب سیف سٹیز کیمروں کی تنصیب، نیٹ ورکنگ اینڈ کمیونیکیشن اور کمانڈ سنٹر کی تشکیل میں مدد کرے گی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی گوادر سیف سٹی میں تمام اہم پوسٹس کیلئے تکنیکی ضروریات بارے راہنمائی کریگی۔پراجیکٹ ڈائریکٹر گوادر سیف سٹی شہزاد آصف کا کہنا تھا کہ گوادر کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹیز کے تجربے سے مستفید ہوں گے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار پراجیکٹ ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے کہا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، گوادر سیف سٹی منصوبے کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اس سے قبل کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور پشاور سیف سٹی منصوبوں کیلئے تکنیکی راہنمائی فراہم کر چکی ہے۔ یہ ایک تاریخی موقع اور خوش آئند امر ہے کہ پاکستان جدید پولیسنگ کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن