عام آ دمی کو صحت کی بنیادی سہولیات کی منصفانہ فراہمی ترجیح ہے،بشارت راجہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ عام آ دمی کو صحت کی بنیادی سہولیات کی منصفانہ فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ضلع راولپنڈی کے ہر خاندان کے سربراہ کو صحت کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلی پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ملک میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جیسے پراجیکٹ کی مثال ملنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈر اور اس کی فیملی کیلئے سالانہ 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی اور اس صحت کارڈ کے ذریعے کینسر سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا علاج ہو سکے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حلقے میں صحت کارڈ کی سہولت پر آگاہی مہم چلائی جائیگی اورمختلف مقامات پر آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے بڑے پیمانے پر عوام کو صحت کی سہولتیں میسر آسکیں گی ۔