سعودی عرب کی جانب سے افغانستان میںضرورت مندوں کو امداد تقسیم
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے افغانستان، سوڈان اور اردن میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی اشیا ارسال کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے شاہ سلمان امدادی مرکز کے حوالے سے بتایا کہ دنیا کے بیشترممالک کے ضرورت مندوں کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ مرکز کی جانب سے برادر ملک افغانستان کے عوام کے لیے موسم سرما کے لیے 18 ٹن اور900 کلوگرام امدادی اشیا ارسال کی گئیں جن میں خوردونوش کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی کی چیزیں شامل تھیں۔ افغان عوام کو بھیجی جانے والی 18 ٹن سے زائد امدادی سامان میں 300 غذائی اجناس پرمشتمل پیکٹس، 600 آٹے کی بوریاں اور 300 کمبل شامل تھے جنہیں 300 سے زائد خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔