• news

ق لیگ حکومت کی اتحادی ،ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتی ہے:میاںمنیر 


 رحیم یارخان(بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں محمدمنیر سے نائب صدرپنجاب عظمت اللہ خان نیازی، ضلعی صدر چوہدری ذوالفقارعلی گل نے ملاقات کی اوررحیم یارخان کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر میاں محمد منیرنے کہاکہ ق لیگ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اورحکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتی ہے بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت اپنی قیادت کے فیصلے کے مطابق ہرضلع میں اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی ،ق لیگ آج بھی عوام کی مقبول ترین جماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن