بہاول پور‘ تجاوزات کی بھر مار‘ بازار سکڑ گئے‘ پیدل چلنا بھی محال
بہاولپور (سپیشل رپورٹر) بازاروں میں تجاوزات کی بھر مار پیدل چلنے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیل کے مطابق بہاولپور شہر فرید گیٹ سے شہزادی چوک، مچھلی بازار، فتح خان بازار اورگری گنج بازار میں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے پھٹے کرائے پردے کر اور سامان ڈسپلے کر کے دونوں اطراف سے دس دس فٹ کے قریب روڈ پر تجاوزات کر رکھی ہیں۔ جن کی وجہ سے بازار میں خریداری کیلئے آنیوالوں کوشدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے رہی سہی کسر ریڑھی اور رکشے والے پوری کردیتے ہیں۔ اکثر وبیشتر بازار میں ان تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے۔ میٹروپولیٹن کاعملہ دکھاوے کے طور پر بازاروں میں چکر لگا کر چلا جاتا ہے عملہ کی باقاعدہ طور پر دوکاندروں کے ساتھ منتھلیاں طے ہیں جس کی وجہ سے ان کیخلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔