کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا: شعیب اختر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے اچانک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ ویرات کوہلی ایک عظیم بلے باز ہیں اور انہوں نے دنیا میں کسی سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اْنہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کوہلی کو کرکٹ کے میدان میں اپنے قدرتی بہاؤ کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔میرے خیال میں جب فارم آؤٹ ہوتا ہے تو، نیچے والے کھلاڑی عام طور پر سب سے پہلے مشکل میں پڑتے ہیں۔ کوہلی کو مشورہ دیا کہ ’سب کو معاف کر دیں اور آگے بڑھتے رہیں۔اگلے بھارتی ٹیسٹ کپتان کے بارے میں سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ بی سی سی آئی اس بارے میں ہوشیار فیصلہ کرے گا۔