• news

اپوزیشن کے مارچوں سے وزراء کی پریشانیاں ظاہر ہونے لگیں:عنصر محمود

گکھڑ منڈی (نامہ نگار ) صدر مسلم لیگ ن پی پی 53عنصر محمود سندھو اور مسلم لیگ ن ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فروری اور مارچ کے مہینوں میں اپوزیشن کے ہونے والے احتجاجی مارچوں سے حکومتی وزراء کی پریشانیاں ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ وزیرداخلہ کبھی دہشت گردوں کے داخل ہونے اور کبھی بین الاقوامی وزرائے خارجہ کی کانفرنسوں کے حوالے دے کر احتجاجی مارچوں کی تاریخیں تبدیل کرنے کی اپیلیں کررہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے راہنما مقررہ تاریخوں پر ہی احتجاجی لانگ مارچ کرکے نااہل حکومت کو چلتا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بد امنی، بیروزگاری اور مہنگائی سے تنگ عوام پی ڈی ایم اتحاد کے احتجاجی لانگ مارچ کا شدت سے انتظار کررہے ہیں، جب مسلم لیگ ن کے شیرسڑکوں پر نکل کر موجودہ حکومت کو اقتدار سے باہر کرکے نئے الیکشنوں کے ذریعے عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت مسلم لیگ ن کے قائدین کو اپنے ووٹوں کے ذریعے اقتدارم میں لاکر ملک و قوم کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کی منزل کی طرف گامزن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن