• news

بلا پہلوان اور حاجی عاشق حسین کی طرف سے بار عہدیداروں کو عشائیہ

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) سماجی سیاسی رہنما و چیئرمین سبزی منڈی چودھری صادق سندھو المعروف بلا پہلوان اور حاجی عاشق حسین کی طرف سے تحصیل بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔جس میں صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن سردار نصیب ڈوگر،سینئر نائب صدر تحصیل بار ثمرہ ورک،نائب صدر نعیم رضا خاں،جائنٹ سیکرٹری فراز بن خالد علوی،لائبریری سیکرٹری رِدا زینب سیال، فنانس سیکرٹری محمد سفیان مغل،آڈیٹر سعد آمین مغل،سابق صدر تحصیل بار افضال حسین رانا،سابق جنرل سیکرٹری چودھری نصراللہ چیمہ،چودھری بابر سندھو،خواجہ زین طاہر،رانا صدف امداد خاں،عثمان حفیظ حسن،عزت سیال،مبشر علی مغل،رانا بلال یوسف ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر چودھری صادق سندھو اور حاجی عاشق حسین نے نومنتخب بار قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری جس قیادت کا انتخاب کیا ہے امید ہے کہ وہ امیدوں پر پورا اترینگے۔

ای پیپر-دی نیشن