• news

سعادت حسن منٹو کی 67 ویں برسی

مکرمی! میں محمد خالد چودھری تحریک پاکستان کے رہنما اور  ادبی اور سماجی سیاسی شخصیت چودھری برکت علی کا فرزند ہوں۔ چودھری برکت علی جوکہ مسلمانوں کی تعلیمی ‘ تہذیبی‘ ادبی سرگرمیوں کیلئے ہر دم کوشاں رہتے تھے‘ انہوں نے ماہنامہ ادب لطیف 1935ء میں جاری کیا اور نصابی و ادبی کتب کی اشاعت کیلئے 1929ء میں وہ پنجاب بک ڈپو کا قیام عمل میں لائے۔ اسی دکان پر میری ملک کے معروف افسانہ نگار سعادت حسن منٹو سے ملاقات ہوئی۔ ان کی شفقت مجھے ان کی وفات تک حاصل رہی۔سعادت حسن منٹو کی باتیں‘ یادیں اور ان کا  پیارا بھرا انداز مجھے آج بھی یاد ہے۔ 18 جنوری 2022ء کو سعادت حسن منٹو کی 67 ویں برسی پر ایک تعزیتی اجلاس پنجاب بک ڈپو اور چودھری اکیڈمی پر منعقد ہوا جس میں منٹو صاحب کے ادبی خدمات کا تذکرہ ہوا اور منٹو صاحب کی ادبی خدمات میں سے اردو ادب میں کیا تبدیلیاں آئیں‘ ان کا تذکرہ کیا گیا۔ راقم محمد خالد چودھری نے اپنی یادیں اور  منٹو صاحب کے بارے  گفتگو کی اور پھر منٹو صاحب اور والد محترم چودھری برکت علی اور بھائی چودھری افتخار علی اور بہن صدیقہ بیگم کیلئے بلند درجات کی دعا کی گئی۔
(محمد خالد چودھری‘ بابائے اردو بازار لاہور)

ای پیپر-دی نیشن