• news

بجلی بلوں کی ناقص تقسیم

مکرمی:گذارش ہے کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدارمیں آئی ہے  بدترین مہنگائی ، بد امنی، بیروزگاری کے عالم میں لوگ  ڈپریشن کے مریض بن گئے ہیں ۔دوسری طرف بجلی، گیس بلوں میں ہر ماہ باقاعدگی کیساتھ ہوشربااضافے نے عوام کاکچومرنکال دیاہے لوگوں کے کاروبار پہلے ہی بند پڑے ہیں رہی سہی کسر بجلی کے بلز پورے کررہے لیسکو کئی سالوں سے بجلی کے بل آخری تاریخ سے ایک دن قبل تقسیم کروارہاہے مقررہ تاریخ سے ایک روز قبل شام کو بجلی کا بل ملتا ہے اور اگلے دن آخری تاریخ ہونے کی وجہ سے تمام بینکوں کے سسٹم آوْٹ ہو جاتے ہیں ساراسارا دن بینکوں کے باہر کام چھوڑ کر کھڑے رہتے ہیں کہ اس انتظارمیں کہ کب باری آئے گی بل جمع ہوگاتو جان چھوٹے مگر افسوس ہے اس بد ترین سسٹم پر لیسکو نے اپنے لوگوں کو فری بجلیاں فری یونٹ دئیے ہوئے ہیں ان کو عام طبقے کی تکلیف کا کیا علم یہی حالت بینکوں کی ہے جو مقررہ تاریخ کو بجلی کا بل لینے سے قاصر ہوتے ہیں بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں بل جمع نہیں ہوگا ایسے بینکوں کو سخت نوٹس جا ری کرنا چاہئے انہوں نے کیا تماشا بنایا ہوا ہے۔ہمارا لیسکو کے عملے و اعلیٰ احکام سے بھر پور مطالبہ ہے کہ بجلی کے بلوں کی تمام سوسائٹیز میں تقسیم مقررہ تاریخ سے پانچ روز قبل کی جائے اکثرو بیشتر تو کئی ماہ بجلی کے بل ملتے ہی نہیں دوسری بڑی اہم بات ہے وہ یہ کہ تمام بینکوں کو بجلی کے بل لینے کا پابند بنایا جائے تا کہ لوگوں کو ذہنی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے اور لمبی لمبی قطاروں کی پریشانی سے بچا جائے۔ اس کے علاوہ لیسکو کے اعلیٰ احکام نے جس کمپنی کو بجلی بلوں کی تقسیم کا ٹھیکہ دیا ہے اُن کے خلاف سخت نوٹس لیکر کاروائی کریں ان سے جواب طلب کریں کہ کیوں نیسپاک سوسائٹی ڈیفنس روڈ پر بجلی کے بلوں کی تقسیم آخری تاریخ پر کی جا رہی ہے۔ 
(ایم توقیرحفیظ ۔ نیسپاک سوسائٹی لاہور)

ای پیپر-دی نیشن