بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر کے دورے سے روک دیا‘ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کی اپر دیر جانے کی درخواست مسترد
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کے 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمشن نے وزیراعظم کو دورے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے الیکشن کمشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مؤثر اقدامات کے لیے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی۔ الیکشن کمشن نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان کی اپردیر کا دورہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔