• news

نور عالم خان نے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے دو ہفتے کا وقت طلب کر لیا

پشاور (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے پارٹی شوکاز نوٹس کا جواب دینے کیلئے دو ہفتے کا وقت طلب کر لیا ہے۔ پشاور سے منتخب ہونے والے نور عالم خان نے پارٹی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کو ارسال کردہ خط میں وقت مانگ لیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آپ پرویز خٹک کی جانب سے 17جنوری کو شوکاز نوٹس ملا اور میں کرونا کا شکار ہو گیا ہوں۔ آئندہ پندرہ روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دونگا۔

ای پیپر-دی نیشن