فیروز والہ: دو بھائیوں سمیت تین افراد اغوا
فیروزوالہ( نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں دو بھائیوں سمیت تین افراد اغوا ہو گئے۔ بتایا گیا کہ لاہور روڈ کی آبادی موراں والا میں نوجوان عقیل نے ساتھی کی مدد سے محنت کش کے بیٹے حسن رضا کو اغوا کر لیا ۔فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ لاہور روڈ کی آبادی لٹرل ٹاؤن میں کار سواروں نے دو بھائیوں کو اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے۔ جس کا مقدمہ پولیس نے درج کر لیا ۔