ہرات: وین پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک
ہرات (آئی این پی) افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک منی وین پر ہوئے بم حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طالبان حکام کے مطابق اس واقعے میں دیگر نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بم اس منی وین کی ایندھن کے ٹینک کے ساتھ باندھا گیا تھا۔ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کسی گروپ یا تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔