• news

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس، شہباز شریف کی بیٹی، داماد سمیت پانچ ملزموں کی بریت درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری


 لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد سمیت پانچ ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ میں شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران، داماد عمران یوسف، ثمینہ اکرام، احسن اکرام، فارج اکرم کی بریت کی درخواستیں مرکزی ملزم اکرام نوید کی پلی بارگین ہونے کی بنا پر منظور کی گئی ہیں۔ دریں اثناء شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کا چالان سپیشل سینٹرل عدالت جمع کروا دیا۔ فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث چالان ایف آئی اے کو واپس کر دیا گیا۔ ڈیوٹی جج نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا چالان لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ متعلقہ جج کو چالان ایف آئی اے حکام جمع کروائے۔

ای پیپر-دی نیشن