تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر ایجوکیشن پارلیمنٹری کاکس متعارف
اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر کے موجودہ تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر مختلف اراکین پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مشترکہ طور پر ایک ایجوکیشن پارلیمنٹری کوکس (ای پی سی) متعارف کر دیا تاکہ سسٹم کی عمومی رکاوٹوں کا حل نکالا جا سکے۔ سسٹم میں موجود خلا کو جامع اور مئوثر منصوبہ بندی کے تحت پر کیا جا سکے۔ انٹر نیشنل ڈے آف ایجوکیشن 2022ء کے تناظر میں ایک ویبنار میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، پارلیمانی سیکرٹری برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر، پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کو آرڈینیشن ڈاکٹر نوشین حامد، ممبر پنجاب اسمبلی عائشہ نواز چوہدری، ممبر پنجاب اسمبلی طاہر خلیل سندھو، ممبر پنجاب اسمبلی عباس علی شاہ، ممبر سندھ اسمبلی تنزیلا قمبرانی، ممبر سندھ اسمبلی ماروی راشدی، ممبر بلوچستان اسمبلی بشری رند، ممبر بلوچستان اسمبلی احمد عمر خان قلات، ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی شگفتہ ملک اور سینیٹر ثنا جمالی نے شرکت کی۔