• news

عمران خطرناک نہیں، اقتدار سے نکل کر سڑکوں پر نہیں جیل جائیں گے: رانا ثناء


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن پنجاب کے صد ر اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کے لئے خطرناک نہیں۔ وہ اقتدار سے خود نکلنے یا جمہوری طریقہ سے نکالے جانے کے بعد بنی گالہ یا سڑکوں پر نہیں جیل جائیں گے۔ ساڑھے تین سال میں اُنہوں نے اپنی جماعت توکیا ملکی معیشت کا بھی بیڑہ غرق کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے دعویٰ کیاکہ عنقریب پی ٹی آئی میں بہت بڑی بغاوت ہونے والی ہے۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ سیاست دین سے جدا نہیں ہے۔ ہمارے پیارے آقا محمد رسولؐ دنیا کے سب سے بڑے سیاستدان تھے۔ حافظ محمد امجد سمیت دیگر شرکاء وفد نے رانا ثناء اللہ کو یقین دلایا کہ انشاء اللہ عنقریب ڈویژن کے تمام اضلاع میں جید علماء کرام، مشائخ عظام کی مشاورت سے تنظیمی ورک مکمل کر کے بھرپور اجلاس بلایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن