• news

زیر تربیت اے ایس پیز کے وفد کاکیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کادورہ 


لاہور(نامہ نگار)48ویں کامن سے تعلق رکھنے والے نیشنل پولیس اکیڈمی  کے زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس پولیس(اے ایس پیز) کے 24 رکنی وفدنے گزشتہ روزڈائریکٹر سنٹرل پلاننگ اینڈ ٹریننگ یونٹ ڈی آئی جی بابر سرفراز کی قیادت میں کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز کادورہ کیا۔کورس کمانڈر سی پی ٹی یو ایس ایس پی عمر ریاض چیمہ اور سات خواتین اے ایس پیز بھی وفد میں شامل تھیں۔وفد کے ارکان نے ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید اورسینئر پولیس افسران سے ملاقات کی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمران کشور،ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشیدنے کہا کہ لاہور پولیس پاکستان کی بہترین سول فورس اور پنجاب پولیس کا آئینہ ہے۔لاہور پولیس کو ڈیڑھ کروڑ آبادی کے میگا سٹی میں ملٹی ٹاسکنگ چیلنجز کا سامنا ہے۔شہرمیں مستقل امن،لاء اینڈ آرڈر،ٹریفک اینڈکرائم کنٹرول اولین ترجیحات ہیں۔ڈی آئی جی سکیورٹی نے زیر تربیت پولیس افسران کے وفد کو لاہور پولیس کی طرف سے پھول پیش کئے اور اعزازی شیلڈ دی۔

ای پیپر-دی نیشن