• news

 ادویہ سازی کی صنعت کا ملک کی معیشت میں اہم کردار : صادق سنجرانی 


اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو گی اس وقت تک عالمی مالیاتی اداروں پر انحصار اور ان کی شرائط ماننے کیلئے مجبور ہوتے رہیں گے۔ معیشت کا پہیہ مئوثر انداز میں چلانے کیلئے صنعتی شعبے کو اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کرنا ہو گا تاکہ ان مشکل حالات سے نکلا جا سکے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم ہو سکے۔چیئرمین سینٹ نے ان خیالات کا اظہار پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کے دوران کیا۔چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ادویہ سازی کی صنعت کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے اور اس مقامی صنعت کی وجہ سے عام آدمی کو مہنگی ادویات کی خریداری سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ اشیائے خوردونوش اور ادویات سمیت قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن