• news

فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے: وفاقی محتسب


اسلا م آباد (خصوصی رپورٹر) نئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد نہ کر نے والوں کے خلاف کارروائی کر یں گے۔ ہما رے پاس سپر یم کورٹ کے جج کا اختیار ہے۔ سزا بھی دے سکتے ہیں۔ وفاقی محتسب کا دائر ہ کار وسیع کر نے اور اس کی رٹ قا ئم کرنے کے لئے از خود نوٹس لئے جا ئیں گے۔ وفاقی محتسب کے دائر ہ کار کو وسعت دینے کے لئے ایک ایڈ وائز ری کمیٹی بنائی جائے گی۔ جس میں سابق محتسب صا حبان، اعلی عدالتوں کے جج، قانون دان، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمایاں افراد کو شا مل کیا جا ئے گا۔ ضلعوں اور تحصیلوں میں جاکر عوا م الناس کو ان کے گھر کی دہلیز پر8161  شکایات پر انصاف فراہم کیا۔ ہم نے وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا نے کا عزم کررکھا ہے۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے ان خیالات کا اظہار وفاقی محتسب کے 39 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وفاقی محتسب نے بتایا کہ بچوں کے مسائل کے حل کے لئے قومی کمشنر برائے اطفال کے نام سے ادارہ کام کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ بچوں کے خلاف سائبر کرائمز کی روک تھام کے لئے نیشنل چلڈرن کمیٹی کی بھی تشکیل نو  کی گئی ہے جس کا اجلا س بہت جلد بلایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن