حملہ ناکام: امارات نے حوثی باغیوں کے 2 میزائل فضاء میں تباہ کر دیئے
دبئی (بی بی سی) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اس کی سرزمین کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے یمن میں اس مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے یہ میزائل چلائے گئے تھے۔ حوثی باغیوں کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر میزائل داغنے کا واقعہ پیر کی صبح پیش آیا تھا۔ سعودی عرب میں ڈرون حملے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔