ایف اے ٹی ایف شرائط‘ رئیل اسٹیٹ سیک ٹر کے مجرموں سے کاروبار کرنے پر پابندی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے معاملے پر رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لئے نئی شرائط عائد کر دیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلئے پابندیاں عائد کی گئیں۔ ڈیزگ نیٹڈ نان فنانشل بزنسز اینڈ پروفیشنز پر مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہو گی۔ مجرموں سے متعلقہ کسی بھی شخص سے کاروبار نہ کیا جائے۔ ڈی این ایف بی پیز سزا یافتہ افراد کے بینی فیشل اونر سے کاروبارو نہ کیا جائے۔ سزا یافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پی میں سینئر عہدہ نہ دیا جائے۔ ڈی این ایف بی پیز اونر شپ میں تبدیلی پر آگاہ کریں۔ بینی فیشل اونر یا سینئر عہدوں میں تبدیلی پر ایف بی آر کو مطلع کیا جائے۔ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوںکی مالی معاونت روکنے کیلئے قوانین تبدیل کئے ہیں۔