• news

مہنگائی سے متعلق سوال پر جوبائیڈن نے رپو رٹر کو گالی دے دی

   واشنگٹن(آئی این پی ) امریکا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق سوال پر صدر جوبائیڈن بھڑک اٹھے ا ور مائیک پر فاکس چینل کے رپورٹر کو گالیاں بک دیں۔  غیر ملکی  میڈیا کے مطابق وائٹ ہاوس میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران فاکس نیوز کے  رپورٹر پیٹر ڈوسی نے صدر بائیڈن سے سوال کیا کہ  آپ مہنگائی سے متعلق سوال کا جواب دیں گے؟ کیاآپ کو لگتا ہے کہ مڈٹرمز میں بڑھتا ہوا افراط زر سیاسی ذمے داری ہے؟ رپورٹر کے اس سلگتے ہوئے سوال نے جو بائیڈن کو طیش میں مبتلا کردیا اور انہوں نے جذبات سے عاری چہرے کے ساتھ رپورٹر کو فحش گالی دے دی۔ جسے مائیک پر وہاں موجود افراد نے سن لیا۔  صحافی  نے کہا ہے کہ بائیڈن نے اس واقعے کے ایک گھنٹے بعد ہی مجھے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی اور معافی مانگ لی تھی۔ پیٹر کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن سے فون پر خوش گوار موڈ میں بات ہوئی اور انہوں نے اپنی بات بھی واضح کردی۔

ای پیپر-دی نیشن