• news

ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی ہائیکورٹ نے راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دیدیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیخلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے راوی اربن پراجیکٹ کالعدم قرار دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے روڈا کے خلاف درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے روڈا ایکٹ اتھارٹی کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں، عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا کہ روڈا ایکٹ کی دفعہ 4 غیر قانونی قرار دے دی۔ دفعہ چار آئین سے متصادم ہے۔ ماسٹر پلان مقامی حکومت کے تعاون کے بغیر بنایا گیا، روڈا ترمیمی آرڈیننس غیر قانونی ہے، زرعی اراضی قانونی طور پر ہی ایکوائر کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ 1894 کے قانون کیخلاف ورزی کر کے زمین ایکوائر کی گئی، اراضی ایکوائر کرنے کا دفعہ 4 کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔ روڈ اتھارٹی لاہور اور شیخوپورہ سے زمین ایکوائر کرنے میں قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہی، روڈا اتھارٹی پنجاب حکومت سے لیا گیا قرضہ واپس کرے، عدالت نے روڈا ایکٹ غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد زمینداروں کی ایکوائر کی گئی زرعی اراضی واپس ہوجائیں گی اور عدالتی فیصلے کے بعد پراجیکٹ پر کام رک جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن