فیروزوالہ:قتل کا قیدی دل کا دورہ پڑنے پر جاں بحق
فیروزوالہ( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں مقدمہ قتل کا خطرنا ک قیدی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔اظہارالحق قتل کا قیدی مدینہ ٹاؤن ساہیوال کا رہنے والا تھا۔ ڈسٹرکٹ جیل میں اچانک حالت خراب ہوجانے کی وجہ سے ہسپتال لایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔