• news

صوبہ ہلمند کی جیل سے 80 قیدی رہا کر دیئے:افغان حکام 

  ہلمند (این این آئی)افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے صوبہ  ہلمند کی جیل سے 80 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ۔ترجمان طالبان حکومت نے ان 80 قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے افراد منشیات کے استعمال کے الزام میں گرفتار تھے۔ترجمان طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قیدی علاج کے بعد تندرست ہو گئے تھے جس کے بعد اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کی ضمانت پر رہا کیے گئے۔
افغان قیدی رہا 

ای پیپر-دی نیشن