فیصل آباد: خواتین پر تشدد‘ برہنہ کرنے کے الزام میں گرفتار 5 تاجر ضمانت پر رہا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ سرگودھا روڈ یوسف چوک کے قریب ایک دکان سے چوری کرنے پر خواتین کو تشدد اور برہنہ کرنے کے الزام میں گرفتار 5 تاجروں کو 1ماہ 26 دن بعد درخواست ضمانت منظورہونے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گزشتہ روز عدالت سے گرفتار5 ملزموں صدام حسین، فیصل، ظہیر، فقیر حسین وغیرہ کی ضمانت منظور کر کے اْنہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
رہا