معاشی حالات، گھریلو ناچاقی: فیصل آباد قصور میں دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی
فیصل آباد+ قصور (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) معاشی بدحالی، گھریلو ناچاقی پر فیصل آباد میں نوجوان جبکہ قصور میں 29سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سندھیلانوالی کے رہائشی زاہد نظام نے معاشی حالات سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ قصور کے علاقے کوٹ عثمان خانوالہ کے رہائشی 29 سالہ تیمور افضل نے گھریلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ حالت غیر ہونے پر دونوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر دونوں جانبر نہ ہوسکے۔
خودکشی