• news

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں: محمد حفیظ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب کے طریقہ کار پر سوال اٹھادیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان کے ڈریسنگ روم میں سیاست نہیں دیکھی۔ پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں، چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سلیکشن کے تحت ہوتا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کا چناؤ انتخابات کے ذریعے کرنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی سیاسی بنیادوں پر آتا ہے، سیاسی طور پر آنے والے چیئرمین کو کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہوتی۔وزیراعظم کے ڈپارٹمنٹ کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض ہے۔

ای پیپر-دی نیشن