• news

بریگیڈئیر(ر) مصدق عباسی وزیراعظم کے مشیر داخلہ و احتساب مقرر

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+خبر نگار خصوصی) بریگیڈئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کردیئے گئے ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کا تعلق ایبٹ آباد کے علاقے بیروٹ سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول اوسیاہ مری سے کی۔ 70 کی دہائی میں کمیشن حاصل کیا، پاک فوج میں اہم پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دینے کے بعد بریگیڈیئر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے رینجرز میں بھی خدمات انجام دیں۔ 2010ء میں نیب میں بطور ڈائریکٹرجنرل تعینات ہوئے اور چار سال تک نیب کے ملک بھر کے ریجنل بیوروز میں خدمات سرانجام دیں۔

ای پیپر-دی نیشن