• news

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کا سرنہ پائوں، ہمارا سامنا منظم مافیا سے ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا سامنا منظم مافیا سے ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کا سر ہے نہ پائوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چودھری  نے  کہا کہ جب عالمی بینک پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، اس وقت ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پائوں ہے۔ کرونا سے نبٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنز لگ جاتی ہیں، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں ؟ مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں، اللہ کی شان ہے نون لگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ فواد چودھری نے ایک اور ٹویٹ میں ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاونٹ چپراسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن