• news

راوی اربن منصوبے کیلئے کسانوں کی زمین ہتھیائی جارہی تھی: حمزہ شہباز

لاہور (نیوز رپورٹر) راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے غیر قانونی قرار دینے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ راوی اربن منصوبے کو لاہور ہائیکورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ معزز عدالت نے کہا ہے کہ منصوبے کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ منصوبے کے لئے قیمتی زرعی زمین ہتھیائی جا رہی تھی۔ کسان سراپا احتجاج تھے۔ اربوں ڈالر کی آمدن اور لاکھوں افراد کے لیے روزگار پیدا کرنے کے دعوے عمران خان کے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کے جھوٹ کی اگلی قسط تھی۔ منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا۔ راوی منصوبے کے ضمن میں بٹورے جانے والے پیسے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے پر خرچ ہونے چاہئیں۔ اس منصوبے کے بلند بانگ دعووں، خوشنما تصویروں سے بدنیتی اور فراڈ کی بو آ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن