وزیراعلیٰ سندھ کو دل کی تکلیف، قومی ادارہ برائے امراض قلب میں معائنہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کا ہسپتال میں سی ٹی این جی اور سیریم ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس وزیراعلیٰ ہاؤس لیجایا گیا۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ اب اپنے گھر پر ہیں اور خیریت سے ہیں۔