• news

بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی  برابر قرار دینے کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف پی ای سی کی درخواست میں ہائر ایجوکیشن کمشن کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین کو جواب کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔ گذشتہ روز پاکستان انجینئرنگ کونسل کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جاری کرنا ہائر ایجوکیشن کمشن کا کام نہیں ہے، ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن کے ذریعے حدود سے تجاوز کیا، عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمشن اور وزارت تعلیم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ہائر ایجوکیشن کمشن کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا، نوٹیفکیشن میں بی ایس سی انجینئرنگ اور بی ٹیک ٹیکنالوجی کو برابر قرار دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن