• news

ملک کی معاشی ترقی میں محکمہ کسٹم کلیدی  کردار ادا کر رہا ہے:گورنر سندھ

کراچی (اے پی پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی میں کسٹم کا ادارہ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، محکمہ کسٹم سرکاری خزانے میں حصہ ڈالنے والے حکومت کے سب سے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کسٹمز ہاو س میں کسٹمز کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار چوہدری بھی شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن